Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایگزیکٹو آرڈر سے معاملات حل نہیں ہو سکتے ، ڈیل ن ڈھیل ، امپائر صحیح ہونا چاہئے ، عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اووو احتجاج کا آغاز ہے ، مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اووو سے آگے جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے تحریری مطالبات میں پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی مطالبہ ہے، ہمارے تمام کارکنوں کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

 

Related posts

بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنما گرفتار

Mobeera Fatima

مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

Leave a Comment