Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے، روس

روس کے صدر نے کہا ہے کہ کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے مغربی ممالک کو جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ مغرب بین الاقوامی تنازعے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔

مغرب کو یاد رکھنا چاہیے روس نے جنگ عظیم دوئم میں جرمنی کو شکست دی تھی، روس عالمی تصادم کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، کسی کو دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرورمغربی اشرافیہ نے نازی جرمنی کو شکست دینے میں سوویت یونین کے فیصلہ کن کردار کو فراموش کر دیا اور دنیا بھر میں تنازعات کو ہوا دی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے عزائم کی زیادتی کس طرف لے جاتی ہے، ہماری سٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاری کی حالت میں رہتی ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کی مشق کے بارے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی مشق ہے۔

بیلاروس کو تجویز دی ہے کہ وہ جوہری مشق کے حصہ لے، دوسرے مرحلے میں بیلاروسی ساتھی ہماری مشترکہ کارروائیوں میں شامل ہوں گے۔

Related posts

غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر ، مصر ، حماس اور امریکا کے مذاکرات

admin

یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

Mobeera Fatima

چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی

Mobeera Fatima

Leave a Comment