Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی حسینہ واجد کو وطن واپس آنے کی پیشکش

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک بدر کیے جانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں وطن واپس آنے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے جبراً مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔

جنرل سخاوت حسین نے مزید کہا کہ حسینہ واجد اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں ان پر کسی قسم کا جبر نہیں تھا لیکن واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ وہ آئیں اور نئے چہروں کے ساتھ پارٹی کو دوبارہ منظم کریں۔ ملک میں کوئی ہنگامہ برپا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں چاہتے۔

Related posts

حج درخواستیں 5 ہزار کے محدود کوٹے پر دوبارہ وصول کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

واشنگٹن، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ایک اور عدالتی فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment