Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکہ، مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر امن ممکن نہیں، پاکستانی سفیر

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی جریدے “نیوز ویک” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی صدرٹرمپ اوران کی انتظامیہ سے توقع ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بامعنی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جنگوں کے خاتمے اورعالمی امن کے قیام کی خواہش خوش آئند ہے اورموجودہ حالات میں کشمیر جنوبی ایشیا میں دو جوہری طاقتوں کے درمیان سب سے بڑا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اوراس کا مؤقف ہمیشہ دوٹوک اور واضح رہا ہے۔

Related posts

عمران خان نے بجٹ کو ظالمانہ قرار دیا، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، شعیب شاہین

Mobeera Fatima

اسپین نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرلیا، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

admin

اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت 23 لاکھ روپے

Mobeera Fatima

Leave a Comment