پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر اور سابق کرکٹر وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر قانونی راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں نے لیگل نوٹس میں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔
وہاب ریاض کی طرف سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الزامات لگانے پر 14 دن کے اندر معافی مانگیں۔ معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے بھی میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بابر کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کو قانونی نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔