Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر منیجر اور سابق کرکٹر وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر قانونی راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں نے لیگل نوٹس میں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

وہاب ریاض کی طرف سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الزامات لگانے پر 14 دن کے اندر معافی مانگیں۔ معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے بھی میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بابر کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کو قانونی نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 577 روپے کلو، انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ

Mobeera Fatima

پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں ویزا اور اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment