Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 80 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹماٹر مزید 40 روپے کلو مہنگے ہو گئے ہیں، سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پیاز، آلو اور لیموں کی فی کلو قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ ہوا، سرکاری نرخنامے میں آلو اور لیموں کی فی کلو قیمت 80 سے 100 روپے ہوگئی ہے۔

لہسن 80 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، قیمت 600 سے 680 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، سرکاری نرخنامہ میں کچالو کی قیمت میں 10 روپے اور کریلے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں مہنگائی 7.2 فیصد پر تھی،اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مارا گیا

Mobeera Fatima

طوفانی بارش سے لاہور ڈوب گیا،ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

اورنج لائن، میٹرو ، سپیڈو میں مفت سفری سہولیات دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment