Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بی این پی مینگل کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مستونگ کے علاقے لکپاس پر گزشتہ 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ پی این پی اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے ،کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بی این پی نے 20 روز سے لکپاس پر دھرنا دے رکھا تھا ، دھرنے کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے کئی بار مذاکرات بھی کیے تھے۔

 

Related posts

تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی ، قافلوں کی آمد جاری

Mobeera Fatima

ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ گئی

Mobeera Fatima

شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment