Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارتی میڈیا بطورپروپیگنڈا استعمال کر رہا ہے،گورنر خیبر پختونخوا

 مولانا فضل الرحمان کے متنازع خطاب پراہم حکومتی اور سیاسی رہنمائوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارتی میڈیا بطورپراپیگنڈا استعمال کر رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دشمن کے بیانیے کو تقویت پہنچانے والا مواد اپنے ہی ملک سے فراہم کیا جائے،شہداء اس قوم کا فخر، آزادی کی ضمانت اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہیں۔

سبز ہلالی پرچم کا سربلند ہونا افواجِ پاکستان، ایف سی، پولیس اورسپوتوں کے لہو کا قرض ہے،دہشت گردی کے خلاف زیادہ قربانیاں دینے والا صوبہ خیبرپختونخوا ہے،خیبرپختونخوا اپنے ہر شہید، ان کے اہلِ خانہ اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا شہداء پر سیاست نہیں کی جاتی بلکہ انہیں سلام پیش کیا جاتا ہے،شہداء کے خون کی حرمت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

Related posts

موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ ، قطر میں امریکی اڈے پر حملے پر تشویش کا اظہار

Mobeera Fatima

بجلی بحران میں کمی؛ شارٹ فال 6500 سے گر کر 3 ہزار میگا واٹ پر آگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment