Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر دھماکا ، 6 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس سلنڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک رہائشی عمارت میں گیس سلینڈر پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا، جس کے باعث عمارت کے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

جاں بحق ہونے والے تمام 6 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سفارتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ سعودی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

یوکرین کا تین ہزار کلومیٹر کی رینج والے ڈرون کا تجربہ

Mobeera Fatima

ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ، صدر ٹرمپ

Mobeera Fatima

پاکستانی معیشت کی صلاحیت اور قدرتی وسائل پر یقین ہے، سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری

admin

Leave a Comment