Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا کا چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبہ کے ویزے منسوخ کرنیکا اعلان

امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے ، امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے تمام سفارتخانوں کو حکم دیا تھا کہ وہ طلبہ کے ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا شیڈول بند کر دیں تاکہ درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کو مزید تفصیل سے جانچا جا سکے۔

Related posts

ٹڈاپ کرپشن کیس ، یوسف رضا گیلانی تین مقدمات میں بری

Mobeera Fatima

ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کئے، ایران

Mobeera Fatima

بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت نہیں ، پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے ، امریکی اخبار

Mobeera Fatima

Leave a Comment