Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں ٹماٹر کی 160 روپے کلو ہو گئی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں ایک دن میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ٹما ٹر کی فی کلو قیمت 130 سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں آلو کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے، پیاز کی قیمت 140 روپے مقرررکھی گئی ہے۔

لہسن کی فی کلو قیمت 620 روپے، ادرک کی فی کلو قیمت 400 روپے جبکہ شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں فروٹ اور سبزیوں کے ریٹ مختلف ہیں، کہیں سرکاری نرخوں پر فروخت جاری ہے تو کہیں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر ،تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

admin

وفاقی حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment