Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیرئیر جیت کے ساتھ ختم

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیریئر انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ٹم ساؤتھی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے 107 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 391 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی کے فاسٹ باؤلر نے 161 ون ڈے اور 123 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل رکھے ہیں، وہ تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کے لئے اٹھارہ سال کھیلنا ایک اعزاز ہے۔

یاد رہے کہ اگر نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرتا ہے تو ٹم ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 571 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

حکومت نے ترمیم کیلئے 11 ووٹ خرید لئے تھے ، حصہ نہ لیتے تو بہت گندا مسودہ آتا ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment