Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارت سے جیتنے کیلئے پاکستان کو بیٹنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یووراج سنگھ

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کے لیے اہم مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف جیتنا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے انہیں یقیناً اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اور امریکا کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ فخر زمان نے بائیں بازو کے سیمر کا سامنا خود کیوں نہیں کیا جبکہ ان کے لیے اسٹرائیک کھیلنا آسان تھا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ بہرحال پریشر میں امریکا کی ٹیم اپنے کپتان مونارک پٹیل کے فیصلوں اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے فتح کی حقدار تھی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میچ میں بھارت کا اچھا اور مضبوط آغاز ہمیں ناقابلِ شکست بنا دے گا۔

Related posts

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 378 رنز بنا کر آوٹ

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے

Mobeera Fatima

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا

admin

Leave a Comment