Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آج امریکا روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کا 19 ارکان پر مشتمل پاکستان ٹیم کا پہلا گروپ آج امریکی شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہوگا۔ پہلے گروپ میں قومی کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین شامل ہوں گے۔

قومی ٹیم کا دوسرا گروپ بھی آج ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں امریکا کے لیے اڑان بھرے گا، اس گروپ میں 9 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا میچ بارش کی نظر، دوسرا انگلینڈ کے نام، تیسرا پھر بارش سے متاثر اور چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پھر میدان مارا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے کمزور آئرلینڈ کے خلاف بھی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

Related posts

واروِکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب اور لاہور قلندرز کا تاریخی عالمی اشتراک — کرکٹ کے نئے دور کا آغاز

Mobeera Fatima

بھارتی بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر اپنی ٹیم کیلئے تجوریوں کے منہ کھل دیے

Mobeera Fatima

مشکل کی گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment