Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

وسیم اکرم کا فارم میں واپسی کیلئے بابراعظم کو مفید مشورہ

وسیم اکرم نے بابراعظم کو فارم میں واپسی کے لئے مفید مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرسکون رہیں، غیر ضروری پریس کانفرنسز کو اہمیت نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھیں فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ کے لئے ہے، محنت جاری رکھیں، دنیا کے بہترین بیٹرز میں آپ دوبارہ شمار ہوں گے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابر ہمارے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم عالمی معیار کے بلے باز ہیں لیکن ان کی بہترین کارکردگی ابھی آنا باقی ہے، پاکستان کو مستقبل میں بابر اہم فتوحات دلوائیں گے۔ ان کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ سے دو سے تین بڑے میچز جتوا کر اپنی حیثیت منوائیں۔ واضح رہے کہ بابراعظم کی بیٹنگ مسلسل فلاپ ہو رہی ہے، وہ 2023ء میں ایشیا کپ میں سنچری بنانے کے بعد سے کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔

Related posts

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا

Mobeera Fatima

گرمی کی شدت میں اضافہ، چیف میٹرولوجسٹ کا ملک میں موسمیاتی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا: امریکی اخبار

Mobeera Fatima

Leave a Comment