Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ملتوی ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات ملتوی کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو کے اسلام آباد آنے کا امکان ہے جس کے بعد ملاقات ہو گی۔

واضح رہے بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، جس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے ، اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنا تھے۔

Related posts

پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیر اعظم سے ملاقات

Mobeera Fatima

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر 3 ہزار ، 248 یوٹیوب چینلز بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment