Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 591 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے ، 65 پیسے ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اور کاروباری اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے جبکہ کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہونگے۔

Related posts

دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

Mobeera Fatima

کرپشن کیسز ، کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع کو 7 سال قید

Mobeera Fatima

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment