Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

انتخابی مہم کا آج آخری روز ، ٹرمپ اور ہیرس کامیابی کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف

امریکی صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی ، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس اپنی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختلف رائے شماریوں میں کاملا ہیرس ک ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، دونوں امیدواروں کی توجہ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پر مر کوز ہے۔

کاملا ہیرس مشی گن میں سرگرم جبکہ ٹرمپ کی پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا اور جارجیا میں دوڑ دھوپ جاری ہے۔

صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز میں پہنچائی جا چکی ہیں، 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، 7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

Related posts

ایف بی آر نے 2 ماہ میں 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے

Mobeera Fatima

اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز

Mobeera Fatima

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment