Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

فلم ٹائی ٹینک کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ انتقال کرگئے

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ٹائی ٹینک کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فلم ‘ٹائی ٹینک’ کے پروڈیوسر انتقال کر گئے۔ جون لینڈاؤکی عمر 63 برس تھی، ان کے اہلخانہ اور قریبی دوست ہدایت کار جیمز کیمرون نے بھی انتقال کی تصدیق کی۔

ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اس حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جون لینڈاؤ عزیز دوست اور میرا 31 سال کا قریبی ساتھی تھا۔

فلم ٹائی ٹینک کی اداکارہ کیٹ ویلنسٹن کا بھی اس موقع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں یہ لکھ رہی ہوں، یقین نہیں آرہا کہ وہ چلے گئے۔’

خیال رہے کہ جان لینڈو ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی شاہکار فلموں کو پروڈیوس کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

Related posts

ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد سے سردی کی شدت میں اضافہ، وادی نیلم میں برفباری

Mobeera Fatima

شہباز کا بھی اب فیصلہ ہوگا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا، شیخ رشید

Mobeera Fatima

ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment