Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری امور کو 100 فیصد ای آفس پر منتقل کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری امور کو 100 فیصد ای آفس پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارت دا خلہ کے 90 فیصد سرکاری امور کو منیول فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزارت کے جو شعبے تاحال ای آفس پر منتقل نہیں ہوئے ان کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق وزارت کے متعدد شعبے فائلوں کی نقل حرکت کے لیے مینول طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں۔داخلہ

مراسلے میں کہا گیا کہ جن شعبوں میں سرکاری امور تاحال ای آفس پر منتقل نہیں ہوئے فوری طور پر منتقل کیے جائیں، وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے مطابق وفاقی وزارت کو ای آفس پر منتقل کیا جارہا ہے۔

Related posts

آرمی چیف کا جرمنی کا دورہ،سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں

admin

اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان

Mobeera Fatima

مالی وسائل اور ٹریننگ سہولتوں کا فقدان ، پاکستان اسکواش کی رینکنگ میں 136 ویں نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment