Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، ملتان کی ہریالی میں اضافے اور ملتان کو گرین سٹی بنانے کے لئے عدالت نے ہدایات جاری کر دیں۔

جسٹس جواد حسن نے طاہر جمال کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کے 2020 میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، آرڈر میں عوام کیلئے بنیادی سہولیات، ایم تھری موٹروے پر شجرکاری کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

عدالت نے کہا کہ ملتان کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے،ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تمام متعلقہ محکموں میں ترجمان مقرر کیے جائیں اور اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی جائیں۔

اس کے علاوہ متعلقہ محکموں سے ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی رپورٹس کے حصول اور جائزے کے لیے نظام تشکیل دیا جائے، تمام متعلقہ حکام ہر ماہ ماہانہ کارکردگی رپورٹس عدالت میں جمع کروائیں، رپورٹس ملتان میں ائیر کوالٹی کی بہتری، شجرکاری اور شہر کے لیے ماحولیاتی حکمت عملی کے بارے میں ہوں گی۔

Related posts

بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا

Mobeera Fatima

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment