Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمر ایوب کے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیئے گئے۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نے میرے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج کر دیئے ہیں۔ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 گھنٹے انتظار  کرنے کے باوجود مجھے اور شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔شاہ محمود قریشی کی لاہور منتقلی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے ، حکومت نئے انتخابات کروائے ،ملک میں کسی نئے آپریشن کی ضرورت نہیں، عوام کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے، عوام اور سیاستدانوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ان کے اسلام آباد میں واقع گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

Related posts

بھارت کا ثبوت کے بغیر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے، شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

امریکی ویزا کے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Mobeera Fatima

بھارتی وزیراعظم کو جی 7 اجلاس میں شرکت کیلئے کینیڈا کی جانب سے دعوت نامہ نہیں دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment