Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابقملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ شام یا رات کے اوقات میں جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سند ھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ لسبیلہ، خضدار اور قلات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

چہلمِ امام حسین کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ زائرین کی کربلا آمد

Mobeera Fatima

امریکا نے بھارت کو سمندری نگرانی کا سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

صدر آصف علی زرداری کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment