Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ سسٹمز کے لیے خطرہ، مائیکروسافٹ نے نیا سنگین سائبر حملہ بے نقاب کر دیا

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں نیا سائبر حملہ دریافت کیا ہے جسے وسپر لیک (Whisper Leak)کا نام دیا گیا ہے، اس حملے کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ سسٹمز کی رازداری کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سائڈ چینل حملہ نیٹ ورک پیکٹس کے سائز اور وقت کے فرق کا تجزیہ کر کے حساس معلومات حاصل کرتا ہے، اس طریقے سے حملہ آور صارف کی ذاتی بات چیت، جیسے سیاسی، مالی یا صحافتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے واضح کیا کہ اے آئی چیٹ سسٹمز کی خامی بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) کی اسٹریمنگ وضع (streaming mode) میں پائی گئی ہے، جہاں چیٹ بوٹ جوابی پیغامات کو فوری طور پر صارف کے سامنے پیش کرتا ہے، پیکٹس کے سائز اور وقت میں فرق معلومات کے افشا ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

کمپنی نے اس خطرے کے خلاف فوری حفاظتی اقدامات بھی جاری کر دیے ہیں، جن میں جوابی پیغامات میں بےترتیب الفاظ کا اضافہ، ٹوکنز کا بیچنگ، اور پیکٹس میں تبدیلی شامل ہیں تاکہ حملہ آور کے لیے گفتگو کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے۔

Related posts

سونے سے پہلے اسمارٹ فون کے استعمال سے ذیابطیس کا خطرہ

Mobeera Fatima

چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی

Mobeera Fatima

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment