Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی تلاش نہ کریں

دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کسی بھی چیز کی معلومات تک رسائی کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

بعض اوقات صارفین بغیر سوچے سمجھے اس پر ایسی چیزیں تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کی تحقیق میں گوگل صارفین کو پانچ چیزوں کوتلاش کرنے سے اجتناب کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایک تو بیماری کی علامات، اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کریں جس سے آپ کو بیماری کا خدشہ ہو توانہیں گوگل کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔یہاں موجود بے تحاشا معلومات  آپ کی کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ انہیں دیکھ کر مزید پریشان ہو سکتے ہیں۔

دوسرا آپ بم بنانے کی ترکیب تلاش نہ کریں، ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات تک رسائی آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔

تیسرا کینسر کے بارے میں سرچ کرنے سے گریز کریں، دنیا میں مختلف نوعیت کی بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سے بعض کی علامات معمول کی بیماریوں جیسے کھانسی، زکام جیسی محسوس ہوسکتی ہیں۔بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہو، یا چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی ڈاکٹر کو دکھائیں کیونکہ اگر یہ علامات گوگل کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موذی بیماری کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔

خطرناک جانور کے بارے میں بھی تلاش کرنے سے گریز کریں، دنیا بھر میں کئی خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔

گوگل پر اپنا نام تلاش کرنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ اگر آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا بیس میں موجود آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آ جائیں گی جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لئے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہوں۔

Related posts

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی چیٹ ممکن

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایرانی مندوب سے ملاقات ، کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

مستقبل کی بیماریوں کی شناخت کے لیے اے آئی ماڈل تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment