Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون 15 کا دنیا بھر میں غلبہ ، تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ فروخت

دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں اسمارٹ فونز فروخت ہوتے ہیں، مگر کونسا فون لوگوں کی توجہ کا سب سے زیادہ مرکز بنتا ہے ، اس کا جواب بھی آ گیا ہے۔

دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون کسی اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنی کا نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 15 ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 3 اسمارٹ فونز آئی فون 15 سیریز کے ہی ہیں۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران دنیا بھر میں ایپل کے آئی فون 15 کا غلبہ رہا۔ اس عرصے میں مجموعی مارکیٹ شیئر میں آئی فون 15 کا حصہ 4.1 فیصد رہا۔

3.7 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرا نمبر آئی فون 15 پرو میکس کے حصے میں آیا جبکہ 3.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 15 پرو تیسرے نمبر پر رہا۔ جنوبی کورین کمپنی کے گلیکسی اے 15 کے 5 جی ماڈل کے حصے میں چوتھا جبکہ 4 جی ماڈل کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں معاشی بہتری اور صارفین کی دلچسپی کے باعث اپریل سے جون 2024 کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

Related posts

پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹ بورڈنے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment