Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارتی کرکٹ بورڈنے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پیر کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لیے نوجوان 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ شبھمن گل دورہ زمبابوے پر نوجوان ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

زمبابوے کے دورے کے لیے بھارتی اسکواڈ میں صرف دو کھلاڑی ایسے ہیں جو ورلڈکپ 2024کا حصہ ہیں ان میں جیسوال اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ بھارت اور زمبابوے میں پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 6جولائی کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام کے ایک ہفتے بعد ہوگا۔

دوسری جانب سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے بھارتی فاسٹ بائولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔ سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے۔

نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں پر آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، دیگر ٹیمیں آ سکتی ہیں ، بھارت کو کیا مسئلہ ہے ؟ پی سی بی

Mobeera Fatima

ٹیم میں اتنی تبدیلیاں کر کے بھی پرانے فارمیٹ پر کھیلنا تھا تو انہیں کیوں نکالا؟ شعیب ملک

Mobeera Fatima

افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، عطا اللہ تارڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment