Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پمز اسپتال میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری اور اصلاحات ہمارا ایجنڈا اور مشن ہے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

سرجری کے شعبے میں ترقی کے لئے 1465ملین کا پی سی ون منظورکر لیا گیا ہے، وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں، پمز اسپتال میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرجری کے شعبے میں ترقی کیلئے 1465ملین کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے، سرجنز کو صحت کے شعبے میں جدید تکنیکی سہولیات سے ہم آہنگ کیا جائے گا، اس منصوبے میں روبوٹک سرجری کے ساتھ موجودہ سرجیکل سروسز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ سرجنز کو اعلیٰ مہارت کی تربیت دینے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے، مریض جدید ترین علاج کے آپشنز سے مستفید ہو سکیں گے۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے،ترقی یافتہ ممالک میں ملازمتوں کے حصول اور روبوٹک سرجری میں تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کے مواقع میسر ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

Related posts

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں جدید فضائی دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے غلط کیا ، حکومت نے بھی تو غلط کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ اسٹیٹ کونسل پر برہم

Mobeera Fatima

ایجنسیوں کے کام پر اعتراض نہیں ، طریقہ کار واضح ہو جائے تو اچھا ہو گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ

admin

Leave a Comment