Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا، عظمی بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ اسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

فیلڈ اسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ 72 مریضوں نے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے بھی کروائے۔

فیلڈ اسپتال پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، فیلڈ اسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فعال ہوگئے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، وزیراعلی پنجاب کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

Related posts

جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار ، متعدد کے وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

پاک افغان خرلاچی بارڈر نو روز بعد کھول دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment