Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ بلند و بالا عمارتو ں کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز پر عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

پارلیمنٹ سے گرفتاریاں ، سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 اہلکار معطل

Mobeera Fatima

عمران خان ہشاش بشاش ہیں،بلڈپریشر نارمل ہے،میڈیکل رپورٹ

Mobeera Fatima

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ، شبلی فراز مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment