Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

پاکستان میڈیکل ایند ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کے مطابق رواں سال ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ طلباء کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق اس سال امتحان میں تقریبا دو لاکھ طلباء شرکت کرنے کا امکان ہے۔

صد پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ طلباء کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے، پی ایم ڈی سی ادارہ طلباء کی سہولت کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے۔

Related posts

20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

قرضوں نے پاکستان کی معیشت کو متاثر کیا ہے، شیری رحمان

Mobeera Fatima

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کا مطالبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment