Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ، قاہرہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

 اسرائیلی فوج نے غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے شمال میں اسکول پر بم برسا کر متعدد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسکول میں غزہ کے بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔

دریں اثنا اسرائیل نے الشفا ہسپتال کے قریب واقع ایک اور سکول پر بھی بمباری کی جہاں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے پناہ لی ہوئی تھی، اس علاقے کو بھی پہلے خالی ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے، حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کے پیش کردہ متعدد سمجھوتوں پر اتفاق نہیں کیا۔

حماس نے کہا کہ اسرائیل راہداریوں سے فوجیوں کو ہٹانے کے عزم سے پیچھے ہٹ گیا ہے، جنگ بندی شروع ہونے پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ سمیت دیگر نئی شرائط پیش کی گئی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ 2 جولائی کی شرائط کے علاوہ دیگر شرائط پر بات چیت کو قبول نہیں کریں گے۔

Related posts

ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

شرمیلا فاروقی نے 6 سال بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرلی

Mobeera Fatima

سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں آج عیدالاضحیٰ ، مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں بڑے اجتماعات

Mobeera Fatima

Leave a Comment