Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصور وار قرار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، ضمیر جھنڈو اور علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی۔ جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو قصوروار قرار دے دیا۔ عدالت نے اسلام پورہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں تفتیش رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کر دی۔

Related posts

پنجاب میں کل سے 20 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ٹارگٹڈ آپریشن ، باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

گدھا ، بھینس یا پھر گائے ؟ گوشت کا پتہ چلانے کیلئے لیبارٹری قائم

Mobeera Fatima

Leave a Comment