Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کیرئیر اور بیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو فلمیں چھوڑ دوں گا، شاہ رخ خان

 شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں اپنے کیرئیر اوربیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو فلمیں چھوڑ دوں گا۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کو ہر کسی کی عزت و احترام کرنا سکھایا ہے۔شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میری شادی کو 3 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوگیا ہے لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا کیونکہ وہ اس کی ملکیت ہے۔

شاہ رخ خان نے اہلیہ کی اہمیت اور محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی میری پہلی ترجیح ہے، اگر کبھی مجھے اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو میں فلمیں چھوڑ دوں گا کیونکہ وہ میرے پاس ایسی واحد شے ہے جس سے میں منسلک ہوں اور اسی سے محبت کرتا ہوں۔

Related posts

اسلام آباد کی نئی سڑکیں شہداء کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان

Mobeera Fatima

انڈے مزید مہنگے ، مرغی، سبزی اور پھلوں کے نئے نرخ جاری

Mobeera Fatima

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمد و رفت متاثر

Mobeera Fatima

Leave a Comment