Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف سب سے زیادہ شکایات

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف رہیں۔

محکمہ انسانی حقوق سندھ نے 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5 ماہ کے دوران 1271 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں حبس بے جا، ہراساں، مبینہ زیادتی، خودکشی،بدفعلی، قتل، اغوابرائے تاوان شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بعد دوسرے نمبر پر محکمہ ریونیو، تیسرے نمبر پر تعلیم اور محکمہ محنت رہے۔

سندھ بھر میں مبینہ زیادتی کے 43، خودکشی 94،اغوا برائے تاوان کے 157 اور قتل کے 373 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس کے خلاف کی گئی شکایات پر اجلاس بلانے اور ایکشن کے لیے آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چودھری

Mobeera Fatima

عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد، ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

چیف جسٹس کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس،زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی حکمت عملی پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment