Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای اوون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں اہم قدم ہے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے سیٹلائٹ لانچ کے لئے تیار ہے۔

ترجمان کے مطابق ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، شہری منصوبہ بندی میں مدد اور خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت کرے گا۔

ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا، مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

Related posts

شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی، ویڈیو وائرل

Mobeera Fatima

جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین اسپتال ہوگا، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment