Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

موجودہ حکومت اپنی مدت پورے کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

شیخوپورہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنی مدت پوری کی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوچکے ہیں۔ اور یہ گھر ان لوگوں کو ملیں ہیں گے جو اس کے حقدار تھے۔ جبکہ ان گھروں میں سولر سسٹم لگا ہوا ہے تاکہ ان غریب لوگوں کو بل نہ ادا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ایٹمی دھماکے، موٹرویز اور بجلی کی بات ہوتی ہے تو نواز شریف کا ذکر ہوتا ہے۔ اور جب ملک کی ترقی کا ذکر ہوتا ہے تو بھی نواز شریف کا نام آتا ہے۔ نوازشریف کی سیاست خدمت کی سیاست ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم میں کم آمدن والے لوگوں کو گھر مل رہے ہیں۔ اور نواز شریف کے ویژن اور خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔ یہ ہاؤسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے۔

Related posts

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیل طلب کرنے کی درخواست

Mobeera Fatima

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، پانی گھروں میں داخل

Mobeera Fatima

Leave a Comment