Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہے گی، گیس بند رہنے کے حوالے سے سوئی سدرن نے شیڈول جاری کر دیا۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 28 جولائی صبح پانچ بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر بہتربنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

Related posts

پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Mobeera Fatima

ایران کے صدارتی انتخابات، عوام کل نئے صدر کے چناؤ کیلئے ووٹ ڈالیں گے

Mobeera Fatima

برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ، عالمی اتحادیوں سے مشاورت

Mobeera Fatima

Leave a Comment