Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

پاک سوزوکی نے بنگلہ دیش، افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دیں

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔

اس بات کا انکشاف پاکستان میں آٹو مینوفیکچرنگ کے سفر میں اہم سنگ میل کرنے کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا۔

اپنے خیر مقدمی خطاب میں پاک سوزوکی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق احمد شیخ نے شکریہ ادا کیا اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ای ڈی بی کے سی ای او خدا بخش اور منیجنگ ڈائریکٹر اور پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا سمیت دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان میں گاڑیاں بنا کر ان کی برآمدات کا آغاز کردیا تھا،کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اپنے پورٹ قاسم اتھارٹی میں موجود مینوفیچرنگ پلانٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اپنے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ پاکستان کی معروف کمپنیوں میں سے ایک انڈس موٹر کو برآمدات میں حصہ ڈالتے ہوئے دیکھنا باعث فخر ہے۔

حکومت کی آٹو موٹیو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26ء پالیسی کا مقصد مقامی پرزوں اور گاڑیوں کی برآمد کی حوصلہ افزائی کرکے آٹو موٹیو سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔

Related posts

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جیب سے موبائل فون نکال لیا گیا

Mobeera Fatima

نادرا نے شناختی کارڈ کے حوالے سے شہریوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

Mobeera Fatima

ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment