Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمر اکمل، احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی، کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے، سرفراز

چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جب تک کھیل سکتا ہوں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈولفنز ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔ سرفراز مینٹورشپ کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے بطور وکٹ کیپر بلے باز بھی دستیاب ہوں گے۔

اس حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ اچھے پلیئرز سامنے لائیں جو پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔ میں نے ورکنگ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کریں گے، وقت کے ساتھ سب ہو جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بھی میں دستیاب ہوں، میں مینٹور کے ساتھ کھیلتا ہوا بھی دکھائی دوں گا۔

ڈولفنز ٹیم کے مینٹور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ابھی کھیلنا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے لگتا ہے کہ میں کھیل سکتا ہوں، جب تک کھیل سکتا ہوں کھیلتا رہوں گا۔ میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا، ڈومیسٹک میں جب ڈیوٹی ہو گی وہ انجام دوں گا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ ایک سیکھنے کا مرحلہ ہے، میں کھلاڑی کے ساتھ ساتھ رہ کر سیکھوں گا۔ اپنے تجربے سے ہم اچھے پلیئرز سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

کیا آرڈر صرف مونال کیلئے تھا ، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتی ؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

ایران کا اسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ ، نتین یاہو نامعلوم مقام پر روانہ

Mobeera Fatima

نواز، عمران کی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مہم شروع کرنے کو تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment