Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

لاہور کی اسموگ خلاء سے نظر آنے لگی ، خیبر پختونخوا بھی لپیٹ میں آ گیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور سرفہرست ہے، شہر میں اسموگ کی مجموعی شرح 910 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بھی اسموگ کی لپیٹ میں رہے، آلودہ فضا کے باعث سانس لینا محال اور خشک کھانسی اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

لاہور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1236، جوہر ٹاؤن 991، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا 1256 اور غازی روڈ انٹرچینج کا 904 ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان کا اے کیو آئی 800 ، پشاور 258، فیصل آباد 252 اور اسلام آباد میں 253 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسموگ کی شدت اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلاء سے بھی نظر آنے لگی ہے۔

ناسا نے اس حوالے سے لاہور اور دہلی کی 31 اگست اور 10 نومبر کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، 31 اگست کی تصاویر میں دونوں شہر کی فضا بالکل صاف نظر آ رہی ہے لیکن 10 نومبر کی تصویر میں دونوں شہر کے اوپر سفید رنگ کی برف نما چادر نظر آ رہی ہے۔

Related posts

شنگھائی میں طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی

Mobeera Fatima

پاکستان کی معدنیات سے سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، افتخار علی ملک

Mobeera Fatima

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن، پاکستان کی مسلسل چوتھی شاندار فتح

Mobeera Fatima

Leave a Comment