Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63405 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.2فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64179 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 8 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2727 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32162 بیرل، پی پی ایل 9560 بیرل، پی اوایل 4413 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1094 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار609 ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 440ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار871 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔

Related posts

سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ، کوئٹہ میں سبزی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment