Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فرانسیسی صدر نئے وزیراعظم کا اعلان آج کرینگے

فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نئے وزیراعظم کا اعلان آج  کریں گے، نئے وزیراعظم استعفیٰ دینے والے مائیکل بارنیئرکی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدرمکرون  نے موجودہ وزیراعظم مائیکل بارنیئر کو نئی حکومت کی تقرری تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

فرانسیسی وزیراعظم مائیکل بارنیئر کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا تھا اور صدر میکرون سے ملاقات میں وزیراعظم نے استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

وزیراعظم بارنیئر کے اقلیتی اتحاد کا دور حکومت محض تین ماہ بعد ہی اپنے اختتام کو پہنچ گیا تھا جو فرانس کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کا سب سے مختصر دورانیہ ہے۔

Related posts

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Mobeera Fatima

مسیحی برادری آج ملک بھر میں کرسمس جوش و جذبے سے منا رہی ہے

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment