Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی تاریخ میں سب سے بڑی معافی ، ایک دن میں 1500 قیدیوں کی سزائوں میں کمی

 امریکی صدر جوبائیڈن نے 1500 قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جو امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جن مجرمان کی سزاؤں میں کمی ہوئی ان میں وہ قیدی شامل ہیں جو کورونا کے دوران اپنے گھروں میں کم از کم ایک سال قید رہے جبکہ معافی پانے والے 39 مجرمان وہ ہیں جو عدم تشدد کے جرائم کے مرتکب تھے۔

کورونا وبا کے دوران امریکا میں ہر 5 میں سے ایک قیدی کورونا کا شکار رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی صدر جوبائیڈن کے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معافی دینے کے دباؤ کے باعث ہے۔

خیال رہے جوبائیڈن انتقام سے بچنے اور ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے کیپٹل ہل کے مجرمان کو بھی پیشگی معافی دینے پر غور کر رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پنجاب کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی اجازت

Mobeera Fatima

بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی میں رعایت کی تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment