Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ، آج کے موسم بارے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقراررہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

Related posts

صارفین کی پرائیویسی کا الزام ثابت ، گوگل کو 425 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

2 دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، عطا اللہ تارڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment