Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکہ اور ایران کے درمیان آج عمان میں مذاکرات

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کا محور نئی نیوکلیئر ڈیل ہوگا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نئے نیوکلیئر معاہدے پر بھی بات چیت متوقع ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق براہ راست مذاکرات میں عمانی وزیر خارجہ ثالث کا کردار ادا کریں گے۔

امریکہ غیر ضروری مطالبات بند کرے تو معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران باہمی احترام پر مبنی بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران براہ راست بات چیت ہوگی، امریکی صدر کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف روس کے صدر سے ملاقات کے بعد ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے عمان پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شہباز گل اور عمران ریاض پر مقدمہ درج

Mobeera Fatima

امن مذاکرات پر بھارتی میڈیا کا واویلا؛ سابق امریکی سفارتکار نے لائیو شو میں کھری کھری سنادی

Mobeera Fatima

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

Mobeera Fatima

Leave a Comment