Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مغربی بنگال کے انتخابات ، مچھلی باورچی خانے سے نکل کر انتخابی مہم تک پہنچ گئی

بھارت میں ہونے والے الیکشن میں اکثر حقیقی عوامی مسائل نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں۔

مغربی بنگال کے انتخابات میں مچھلی باورچی خانے سے نکل کر انتخابی مہم تک پہنچ گئی اور غیر متوقع طور پر سیاسی تنازعے کا مرکز بن گئی ہے۔

ایک کروڑ سے زائد کی آبادی والی ریاست مغربی بنگال میں 23 اور 29 اپریل کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ریاست میں یہی باتیں ہو رہی ہیں اگر وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت اقتدار میں آ گئی تو کیا وہ مچھلی پر پابندی لگا دے گی؟

مودی کی جماعت بی جے پی بعض اوقات اپنی ہندو قوم پسندانہ پالیسی کے تحت سبزی خوری (ویجیٹیرینزم) کو فروغ دیتی رہی ہے اور دیگر ریاستوں میں خوراک سے متعلق محدود پابندیاں بھی نافذ کر چکی ہے۔

بی جے پی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے جارحانہ انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ ایک حالیہ انتخابی جلسے میں ممتا بینرجی نے خبردار کیا کہ اگر بی جے پی مغربی بنگال میں اقتدار میں آ گئی تو وہ ”مچھلی، گوشت حتیٰ کہ انڈوں پر بھی پابندی لگا دے گی۔‘‘

Related posts

بیلجیئم کا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ، اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

Mobeera Fatima

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

Mobeera Fatima

Leave a Comment