Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وی پی این کی وائٹ لسٹنگ جاری، بلاک کرسکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ وی پی این کو ملک بھر میں بلاک کیا جا سکتا لیکن ایسا کرنے سے کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ وی پی این کے باوجود پاکستان میں ایکس صارفین کی تعداد میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔ صرف 30 فیصد صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جس دن کہے گی، اسی روز ایکس کھول دیں گے، ایکس نے پی ٹی اے کی شکایت پر گزشتہ 3 ماہ میں صرف 7 فیصد عمل کیا۔ سوشل میڈیا سے متعلق شکایت پر متعلقہ پلیٹ فارم سے رابطہ کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ اگر کوئی پوسٹ پاکستانی قوانین کے خلاف ہو تو حکومت کے کہنے پر ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ ٹک ٹاک ہماری شکایت پر ایکشن لیتا ہے، سب سے کم عملدرآمد ایکس کرتا ہے۔

Related posts

بجلی مزید 2 روپے، 52 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر ساڑھے 29 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

Mobeera Fatima

مری میں آنے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں ؟ جیل حکام سے رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment