Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

فیسوں ، سہولیات کے ڈھانچے میں تبدیلی ، ویزا اور ماسٹر کارڈ تاجروں کیساتھ تاریخی معاہدے کے قریب

ویزا اور ماسٹر کارڈ مبینہ طور پر تاجروں کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، جو کارڈ فیسوں ، انعام اور سہولیات کے ڈھانچے کو بدل دے گا۔

معاہدے کے تحت یہ نیٹ ورکس انٹرچینج فیس جو عام طور پر 2 تا 2.5 فیصد ہوتی ہے کو چند سالوں میں تقریباً 0.1 فیصد پوائنٹ تک کم کرینگے اور تمام کارڈز کو یکساں اہمیت دینے کے اصول کو نرم کرینگے جس سے تاجروں کو زیادہ فیس والے کارڈز کو مسترد کرنیکا اختیار مل جائے گا۔

معاہدے سے کارڈ قبولیت کے اصولوں پر جاری 20 سالہ قانونی لڑائی کا خاتمہ ہو گا، اور اس کے اثرات تاجروں کے منافع کے مارجن سے لے کر صارفین کے انعامی پروگراموں تک پورے شعبے میں محسوس کیے جا سکیں گے۔

انٹرچینج فیس میں کمی تاجروں کے لیے ریلیف کا باعث بن سکتی ہے، لیکن یہ منافع بخش کریڈٹ کارڈ انعامات کو بھی کمزور کر سکتی ہے جن پر بینک اور صارفین انحصار کرتے ہیں۔ صرف  2023 کے دوران  بینکوں نے 72 ارب ڈالر انٹرچینج فیس کی مد میں جمع کیے۔

Related posts

عراق کی جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

admin

امریکہ، گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہو گئیں

Mobeera Fatima

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا؛ مزید پابندیاں نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment